Tuesday, 7 August 2012

Aloo or Paneer K rolls Recipe in urdu

آلو اور پنیر کے رولز

اجزاﺀ

آلو ---- آدھا کلو ( ابال کر میش کرلیں)
پنیر ----- پچاس گرام ( باریک کاٹ لیں)
کالی مرچ ----- آدھا چائے کا چمچہ ( پسی ہوئی )
سفید مرچ ----آدھا چائے کا چمچہ ( پسی ہوئی )
مکھن ----- دو کھانے کے چمچ
اجینو موتو ---- آدھا چائے کا چمچ
ڈبل روٹی ----- دو سلائس پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں
انڈے ------ دو عدد
ڈبل روٹی ---- تھوڑا سا چورا
نمک ------ تقریباً آدھا چائے کا چمچ

ترکیب

آلو میں انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے کے علاوہ تمام اشیاﺀ اچھی طرح مکس کر کے رولز بنالیں- رولز زیادہ موٹے نہ بنائیں ورنہ اندر سے فرائی کرنے میں کچے رہ جائیں گے- اب رولز بنا کے پہلے انڈا اور پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں- یہ غذائیت سے بھرپور رولز بہترین ہیں-

No comments:

Post a Comment