Tuesday, 7 August 2012

Bar B Q Chicken Rolls Recipe In urdu


باربی کیو چکن رولز

اجزاﺀ

( مرغی میں ملانے کے لیے )
مرغی ------- ڈھائی سو گرام
دہی ----- دو کھانے کے چمچے
نمک ------ حسب ذائقہ
مرچ ----- ایک چائے کا چمچہ ( پسی ہوئی )
چاٹ مسالا ----- آدھا چائے کا چمچہ
فوڈ کلر ----- ایک چٹکی
ویرہ ----- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
لیموں کا رس ----- ایک چائے کا چمچ
تیل ----- حسب ضرورت

( رولز کے لیے )
میدہ ----- دو کپ
نمک ------ ایک چٹکی
تیل ----- ایک کھانے کا چمچ
گرم پانی ---- حسب ضرورت

ترکیب

مرغی کا گوشت بغیر ہڈی کا لیں اور بہت چھوٹی بوٹیاں بنا لیں٬ مرغی دھونے کے بعد خشک کرلیں٬ لیموں کا رس اور فوڈ کلر بوٹیوں پر لگائیں اور پانچ منٹ کے لیے رکھیں٬ پھر تمام اجزاﺀ دہی میں یکجا کر کے پھینٹیں اور مرغی میں لگا کر مزید 15 منٹ کے لیے رکھ دیں- ایک نان اسٹک پین میں مرغی ڈالیں اور ڈھکنا رکھ کر پکائیں- جب پانی خشک ہونے لگے تو بھون کر اتار لیں- ایک درمیانے سائز کا کوئلہ دہکائیں اور تیار کی ہوئی چکن میں دھواں دیں٬ رولز کے لیے تمام اجزاﺀ ملا کر نرم سا آمیزہ گوندھ لیں٬ اور کپڑے سے ڈھک کر تھوڑی دیر کے لیے رکھیں٬ جب رولز تیار کرنا ہو تو بڑی سی روٹی بیل کر اچھی طرح بند کر کے رولز تیار کریں٬ کڑاہی میں تیل گرم کریں- درمیانی آنچ پر رولز فرائی کریں- حسب پسند سوس یا املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں-

No comments:

Post a Comment