Tuesday, 7 August 2012

Chinese Pasanday Recipe Urdu

چائنیز پسندے

اجزاﺀ

پسندے ----- آدھا کلو
لہسن٬ ادرک پیسٹ ------- ایک چائے کا چمچ
سرکہ ------ ایک چائے کا چمچ
اجینو موتو ------ آدھا چائے کا چمچ
سویا سوس ----- ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسی سرخ مرچ ----- ایک چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کا چورا ----- ایک پیالی
انڈا ------ ایک عدد
نمک ------ حسب ضرورت

ترکیب

پسندے دھو کر ان پر سرخ مرچ٬ لہسن ادرک٬ سرکہ٬ سویا سوس اور نمک سے تیار کردہ آمیزہ اور اجینو موتو ملا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں- کسی کھلے منہ کی دیگچی میں پسندے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں- پسندوں کو اپنے ہی پانی میں گلنے دیں٬ ضرورت ہو تو تھوڑا پانی استعمال کیا جاسکتا ہے- خشک ہوجانے پر چولہے سے اتار کر کھلی پلیٹ میں پھیلا لیں اور ٹھنڈا کرلیں- ٹھنڈے ہونے پر پسندے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر دبل روٹی کے چورے میں لپیٹنے کے بعد تل لیجیے- چاروں اطراف سے سرخ ہونے پر نکال لیں- تمام پسندے تل جائیں تو ڈش میں نکال کر کیچپ کے ساتھ پیش کریں-

No comments:

Post a Comment